اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے، نیوز رپورٹر) سینٹ اور قومی اسمبلی میں کراچی کے علاقے صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں گزشتہ روز آگ لگنے سے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ، پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سنیٹر خالدہ عطیب نے کراچی سانحہ میں جاں بحق افراد کیلئے دعا کرانے کے حوالے سے چیئرمین سینٹ کی توجہ دلائی تو چیئرمین سینٹ نے سنیٹر مولانا نور الحق قادری کو دعا کیلئے کہا جس پر انہوں نے آگ لگنے کے واقعہ میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی ۔