• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند نظر نہیں آیا؛ یکم شعبان المعظم 1447 کل ہوگا

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) ماہ شعبان المعظم 1447ہجری کا چاند پیر کی شام نظرنہیں آیایکم شعبان المعظم 1447بروزبدھ روئیت ہلال شعبان کیلئے تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس طلب کئے گئے۔ مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے زونل کمیٹی اسلام آباد کے اجلاس کی صدارت کی۔جلاس میں مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کیساتھ زونل کمیٹی کے ممبران شریک ہو ئے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات، ماہرین فلکیات و مذہبی امور سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک ہو ئے۔ پشاور، لاہور، کراچی، کوئٹہ، مظفر آباد و گلگت میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہو ئے۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید