• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) کے گریڈ اٹھارہ کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سید علی محمد بخاری کومعطل کر دیا گیا ، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کی ہدایت پر جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سید علی محمد بخاری کو تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کی سفارشات، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی ہدایات اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں معطل کیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت ابتدائی طور پر 120 دن کیلئے معطل کیا گیا ہے، یہ کارروائی وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں درج شکایت پر کی گئی،مزید تحقیقات کیلئے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید