• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، گیس کی لوڈشیڈنگ پر ارکان اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دیئے

اسلام آباد (رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر ارکان اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا د ئیے،عالیہ کامران نے کہا کہ کوئٹہ میں تو جون جولائی میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ ہوتی رہی، اب بھی پریشر میں کمی ہے، ثمینہ خا لد گھرکی نے کہا لاہور میں گیس نہیں ملتی،شر میلا فاروقی نے بھی کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں گیس نہیں ہے ،دو سری جانب وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک نے جواب میں کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پررواں موسم سرمامیں گھریلو صارفین کوگزشتہ سال کے مقابلہ میں زیادہ گیس فراہم کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران آسیہ نازتنولی کے سوال پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے ایوان کوبتایا کہ وزیراعظم نے موسم سرماکے دوران گھریلوں صارفین کوگیس فراہم کرنے کوترجیح دینے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم کی ہدایت پر گزشتہ موسم سرما کے مقابلہ میں جاری موسم سرمامیں صارفین کوزیادہ گیس فراہم کی گئی،نومبر 2024ء میں گھریلوں صارفین کو 470ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ نومبر 2025ء میں 570ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی،اسی طرح دسمبر2024ء کے 680ایم ایم سی ایف ڈی کے مقابلہ میں دسمبر2025میں گھریلوں صارفین کو780ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی عمل میں لائی گئی۔ وزیرمملکت نے کہاکہ جنوری 2025ء کے 800ایم ایم سی ایف ڈی کے مقابلہ میں جنوری 2026ء میں گھریلوں صارفین کوایک ہزارایم ایم سی ایف ڈی کے قریب گیس فراہم کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید