• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدی آٹھ سو چار کہہ رہے ہیں یا آٹھ سو چور؟ استفسار پر ایمل ولی کا قہقہہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار)قیدی آٹھ سو چار کہہ رہے ہیں یا آٹھ سو چور؟ استفسار پر ایمل ولی کا قہقہہ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل خان ولی نے خان نے کہ قیدی نمبر آٹھ سو چور سے کسی اچھائی کی توقع نہیں رکھی جاسکتی، وہ اپنی کرتوں کے باعث آج جیل کی زینت ہے۔ پیر کی شام پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے دریافت کیا گیا کہ وہ قیدی نمبر آٹھ سو چار کہہ رہے ہیں یا قیدی نمبر آٹھ سو چور، تو اس پر انہوں نے قہقہہ بار ہوکر کہا کہ ہم ہمارے آفریدیوں میں چار کو چور ہی بولاجاتا ہے۔ ایک استفسار پر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ انہوں نے چاچا محمود اچکزئی کو سمجھایا تھا کہ وہ تحریک انصاف کی غلاظت سے خود کو دور رکھیں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ کیوں ان کے گھیرے میں آگئے۔
اہم خبریں سے مزید