• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ‘ لاپتہ افراد میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی فہرست میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں۔لاپتہ خواتین میں 32 سالہ ڈاکٹر عائشہ ، 22 سالہ کائنات ، 35 سالہ راحیلہ ، 30 سالہ شائستہ ، 32 سالہ مصباح عرفان ، 27 سالہ نمرہ عرفان اور 60 سالہ کوثر پروین شامل ہیں جبکہ بچوں میں 10 سالہ علی ، 17 سالہ سلمان ، 15 سالہ حسام ، 15 سالہ صفیان، 12 سالہ حمزہ ، 11 سالہ اشعر ، 16 سالہ شیس، 15 سالہ یاسین ، 15 سالہ محمد یوسف ، 16 سالہ عبداللہ، 16 سالہ محمد فیضان ، 15 سالہ عبدالصمد ، 15 سالہ مریم نور ، 17 سالہ یاسین سرور اور 13 سالہ محمد حیدر شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید