لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف نیب کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی‘ سماعت کے دوران نیب کے سینئر پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شہباز شریف 2023ء میں آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس سے بری ہو چکے ہیں۔