• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے درآمد خام تیل کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) امریکا سے درآمد کیے گئے خام تیل کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال پر وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے تحر یری جواب میں بتایا کہ نجی آئل ریفائنری سیزجیکو پاکستان لمیٹڈ نے امریکہ سے خام تیل کی درآمد کی ، مذکورہ آئل ریفائنری نے اکتوبر 2025 میں 74 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا 1 لاکھ 26 ہزار 175 میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا ۔ نومبر 2025 میں 72 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا 1 لاکھ 23 ہزار 818 میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا ہے۔سی پی ایل نے سال 2026 کے پہلے تین ماہ کے دوران خام تیل کی مزید کھیپیں درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید