• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملبے سے ملنے والی رقم پر تاجر الجھ پڑے

کراچی(این این آئی)گل پلازہ کے ملبے سے ملنے والی رقم پر تاجر الجھ پڑے۔تفصیلات کے مطابق گل پلازہ کے باہر گارڈن سائیڈ پر امدادی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو کارروائی جاری ہے اس دوران وہاں پر دراز ملا جس میں دو لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی۔ملبے سے جیسے ہی رقم ملی تو وہاں پر موجود تاجر رقم کی ملکیت پر آپس میں الجھ پڑے۔تاجروں کے درمیان کافی دیر تک رقم کے معاملے پر بحث ہوتی رہی جسکے بعد ریسکیو حکام نے رقم متعلقہ ادارے کے حوالے کردی۔
اہم خبریں سے مزید