• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، غفلت پر میئر کراچی و دیگر حکام کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سانحہ گل پلازہ میں مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے حکام کے خلاف کارروائی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کے لئے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ اور شہر بھی کی کمرشل عمارتوں کی فائر سیفٹی کے لئے احکامات جاری کئے جائیں۔ سلیم مائیکل اور محمد حارث نے چیف سیکریٹری، سندھ، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ، میئر، کراچی، چیف فائر آفیسر، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈائریکٹر جنرل سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122، ڈپٹی کمشنر، ضلع جنوبی، ڈائریکٹر جنرل محکمہ داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ درخواست گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرہ شہریوں، تاجروں، دکانداروں اور متاثرین کی جانب سے مفاد عامہ میں دائر کی جارہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید