کراچی(نیوزڈیسک)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناروے کے وزیر اعظم کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ نوبل انعام نہ ملنے کے بعد اب وہ خود کو صرف امن تک محدود رکھنے کا پابند محسوس نہیں کرتے۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں عالمی امن کی خاطر گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا ہے۔