• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد میں سے 35 لوگوں کی آخری کال لوکیشن حاصل

کراچی ( ثاقب صغیر )پولیس نے گل پلازہ سانحے میں لاپتا افراد میں سے 35 افراد کی آخری کال لوکیشن حاصل کر لی ہے۔پولیس کے مطابق 45 سالہ سید سلمان کی لوکیشن گل پلازہ ایم اے جناح روڈ ،42 سالہ عمر نبیل کی گل پلازہ ایم اے جناح روڈ، 32 سالہ ڈاکٹر عائشہ عمر کی عبداللہ ہارون روڈ الفلاح چیمبر الیکٹرونک مارکیٹ ، 10 سالہ علی کی ایم اے جناح روڈ گل پلازہ ، 26 سالہ انس عمران کی ایم اے جناح روڈ گل پلازہ ، 28 سالہ صداقت اللہ کی رمپا پلازہ ، 55 سالہ سرفراز کی غفور چیمبر کریسنٹ کورٹ 2 عبداللہ ہارون روڈ نزد بی وی ایس اسکول کے قریب آخری لوکیشن آئی ہے۔ 26 سالہ عبدالقیوم ،43 سالہ آصف خان ، 20 سالہ ابرار اکرم ، 19 سالہ محمد خضر ، 25 سالہ محمد بلال کی آخری لوکیشن گل پلازہ ایم اے جناح روڈ آئی ہے۔ 60 سالہ محمد حنیف ، 37 سالہ آصف عطاری ،27 سالہ عمران ، 42 سالہ محمد اشرف ، 30 سالہ سعد عرفان ، 52 سالہ محمد اطہر، 45 سالہ سلیم عثمان ، 35 سالہ آصف مجید ، 60 سالہ رمضان ، 25 سالہ شیراز رمضان ، 46 سالہ محمد رمضان اور نوید کی آخری لوکیشن عبداللہ ہارون روڈ الفلاح چیمبر الیکٹرونک مارکیٹ آئی ہے۔ 32 سالہ مصباح عرفان ، 27 سالہ نمرہ عرفان ، 15 سالہ مریم نور، 60 سالہ کوثر پروین ،24 سالہ عثمان اور 21 سالہ محمد عارف کی آخری لوکیشن رمپا پلازہ کی آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید