• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

کراچی(این این آئی)گل پلازہ کی آتشزدگی نے شادی کے گھر میں صف ماتم بچھا دی۔تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں شادی کی شاپنگ کیلئے جانے والے دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ میری نند کی بیٹی کرن ہے جس کی شادی تھی وہ شاپنگ کرنے کیلئے آئے تھے، آخری کال آئی جس میں کہا کہ پندرہ منٹ میں گھر پہنچ رہے ہیں ڈنر سیٹ خرید لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرنیچر بننے دے کر آئے تھے، 8 بجے گل پلازہ پہنچے تھے اور 10 بجے یہ واقعہ ہوگیا اور کوئی بھی گھر نہیں پہچا۔خاتون نے کہا کہ دو بیٹیاں، ایک نواسی، کوثر والدہ، بیٹا سعد اور بھانجا اشرف ساتھ شاپنگ کرنے آئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید