• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمارتوں میں فائرسیفٹی سہولتوں کی کمی، SBCA کو بڑے آپریشن کا حکم

کراچی (طاہر عزیز…اسٹاف رپورٹر) کراچی میں منظور شدہ نقشوں کے برخلاف قائم عمارتوں یاان میں فائر سیفٹی سمیت دیگر ضروری سہولتیں نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بڑے آپریشن کا حکم دیدیا۔ ایس بی سی اے افسران نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے نے اس سلسلے میں ہر ضلع میں ٹیمیں تشکیل دینا شروع کر دی ہیں جلد کارروائی کا آغاز کر دیا جائیگا، اسےکراچی انتظامیہ اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہو گا، ایسی کمرشل عمارتوں کا ڈیٹا پہلے ہی ایس بی سی اے کے پاس موجود ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک بار پھر ایسے افسران اور اسٹاف کی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں جو غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی اور مدد کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید