• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی کا اجلاس، سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی، ایم کیوایم کا واک آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی ، ایم کیو ایم کے ارکان کا احتجاج اور نعرے بازی، ایوان سے واک آؤٹ ، صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا کہ گل پلازہ کا واقعہ بہت افسوسناک اور دلخراش ہے جس پر تمام لوگ افسردہ ہیں، جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا کہ جو کمشنر اس سانحے میں ملوث ہے اس کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے،پی ٹی آئی کے رکن ریحان راجپوت نے کہا کہ گل پلازہ میں غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے نے کیا کارروائی کی،صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ وقت تنقید کا نہیں، دکھی لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کوسندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت تاخیر سے شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز میں سانحہ گل پلازہ کے باعث ایوان کا ماحول بھی خاصا سوگوار نظر آیا، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے اس سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔اجلاس کی ابتدا میں صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے ڈپٹی اسپیکر سے کہا کہ وہ گل پلازہ کے سانحہ کے حوالے سے ایوان میں ایک بیان دینا چاہتے ہیں،اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی بھی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ پر پہلے وہ بات کریں گے ۔
اہم خبریں سے مزید