کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سانحے کی وجوہات کا حتمی تعین کیا جائے گا اور مکمل انویسٹیگیشن کے بعد تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گیگل پلازہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا فیصلہ اورکمشنر کراچی کو ٹاسک دے دیا گیا ہےسانحات پر سیاست کرنے کے رجحان سے گریز کیا جانا چاہیےمیئر کراچی نے پیر کوگل پلازہ کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے کے بعد ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کے پاس لاپتا افراد کے حوالے سے اب تک 65 افراد کا اندراج کیا جا چکا ہے جن میں سے 18 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ مزید لاشیں بھی ملی ہیں جن کی شناخت کا عمل تیزی سے جاری ہے، ڈی این اے رپورٹس موصول ہوتے ہی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی،میئر کراچی نے کہا کہ اس وقت امدادی عملہ گراؤنڈ پر موجود ہے اور مسلسل کام کر رہا ہے۔