• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد اسد ایاز ڈزنی کے پہلے چیف مارکیٹنگ اینڈ برانڈ آفیسر مقرر

کراچی ( نیوزڈیسک) ڈزنی نے پاکستانی نژاد اسد ایاز کو اپنا پہلا چیف مارکیٹنگ اینڈ برانڈ آفیسر مقرر کر دیا، 1978میں پاکستان میں پیدا ہوئے، کمپنی کی عالمی مارکیٹنگ اور برانڈ اسٹریٹجی کی قیادت اب ایاز کے ہاتھ میں، دو دہائیوں سے ڈزنی خدمات، تمام اسٹوڈیوز، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز، تھیم پارکس اور مرچنڈائز پر اثرانداز ہونگے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق — عالمی تفریحی ادارہ ڈزنی نے پاکستان میں پیدا ہونے والے اسد ایاز کو اپنی تاریخ میں پہلا چیف مارکیٹنگ اینڈ برانڈ آفیسر مقرر کر دیا ہے، جس کے تحت وہ کمپنی کی عالمی مارکیٹنگ اور برانڈ اسٹریٹجی کی قیادت کریں گے۔ ایاز 1978 میں پاکستان میں پیدا ہوئے اور مڈل ایسٹ میں اپنے والد کی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران بچپن گزارا، انہوں نے امریکہ میں تعلیم حاصل کی اور 20 سال قبل ڈزنی میں شمولیت اختیار کی، 2023 میں چیف برانڈ آفیسر بنے۔اس عہدے کے تحت وہ ڈزنی کے اسٹوڈیوز، ڈزنی تھیم پارکس اور مرچنڈائز پر صارفین کے تجربات کی شکل دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید