اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )2026میں کتنی چھٹیاں ؟ عام تعطیل کب ہوگی ؟ کابینہ ڈویژن نے2026میں عام تعطیلات، اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔سال 2026 میں40 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔ 2026 میں17عام تعطیلات، 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔ 5 فروری 2026 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہو گی۔ 23مارچ 2026 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہو گی۔ یکم مئی2026 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہو گی۔ یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی 2026 کو عام تعطیل ہوگی۔ 21،22 اور 23 مارچ 2026 عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ 27،28 اور 29 مئی2026 کو عیدالاضحٰی کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ 24 اور 25جون 2026 کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔