• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخت سے لٹکی سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں، عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) درخت سے لٹکی پھندا لگی سمیت5 افراد کی لاشیں ملیں ،کمپنی میں کام کے دوران تیسری منزل سے گرکر مزدور جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی 24 سالہ نور حسن ولد میر حسن کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او آغا رشید کے مطابق 15 کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور متوفی کی جیب سے ملنے والے موبائل فون سے اس کے گھر والوں سے رابطہ کیا گیا ، متوفی ٹنڈو محمد خان کا رہائشی تھا ، اہلخانہ کے مطابق وہ پیر کو ٹنڈو محمد خان سے نکلا تھا،ایس ایچ او نے بتایا کہ متوفی کی جیب سے ایک پرچی ملی ہے جس میں صوفیانہ شاعری لکھی ہوئی ہے،علاوہ ازیں محمود آباد 6 نمبر گلی نمبر 28 کے قریب گھر سے 40 سالہ صائمہ زوجہ نواز کی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ موت طبعی طور سے ہوئی ،متوفیہ اپنے بھائیوں کے ساتھ رہائش پذیر اور گزشتہ دو سال کے دل کے عارضے میں مبتلاح تھی ، لی مارکیٹ میں 18 برس کے نوجوان کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ،کلفٹن میں ایک شخص کی لاش ملی جسے ایدھی سہراب گوٹھ سرد خانہ منتقل کیا گیا،متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ،پاک کالونی جہان آباد لاشاری محلہ کے قریب سے ملنے والی 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش کو سردخانے منتقل کر دیا گیا،دریں اثنا لانڈھی زون کے قریب کمپنی میں کام کے دوران تیسری منزل سے گر کر مزدور 27 سالہ علی نواز ولد محمد یوسف جاں بحق ہو گیا ، لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید