کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ اول خان ولد شیریں قادر جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے بتایا کہ مقتول کا آبائی تعلق صوابی سے اور کینٹ بازار میں اپنی بہن کے گھر دو ہفتے قبل ہی آیا ، مفروری کاٹ رہا تھا،پولیس نے بتایا کہ مقتول پر دو قتل کے الزامات عائد ہیں،پولیس کو شبہ ہے کسی نے مقتول کی مخبری انکے مخالفین کردی،مقتول مسجد سے نماز ادا کرکے جیسے ہی باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، علاوہ ازیں لیاری بے نظیر یونیورسٹی کے قریب واقع گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں 45 سالہ رضیہ زوجہ احمد زخمی ہو گئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ چل بسی، پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے بہنوئی اصغر نے پرانی دشمنی کی بنیاد پر گھر کے دروازے پر فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا ،انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اس سے قبل خاتون کے بھائی کو بھی قتل کیا تھا جس کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج ہے،انہوں نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔