کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ سا نحہ گل پلازہ کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے، اچانک آگ لگنا اور فوری آگ پر قا بو نہ پانا سوالیہ نشان ہے،سانحہ گل پلازہ افسوسناک اور دل دہلانے دینے والا واقعہ ہے،مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم گل پلازہ کے تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے شہیدوں،زخمیوں اور متاثرہ تاجروں کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ بات انھوں نےتاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ صوبائی وفاقی حکومت گل پلازہ کے تاجروں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے فعال کردار ادا کرے، صوبائی حکومت ہو یا وفاق سب کراچی کے مال پر مزے کررہے ہیں ،سانحہ گل پلازہ کے شہداء کیلئے دعا گو ہیں اللہ تعالی ان کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرئے اور زخمیوں کو مکمل اور جلد صحت کاملہ عطا کرئے،اس موقع پر آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین زاہد امین نے کہا کہ ہماری چند تجاویز دی ہیں گل پلازہ کی فوری کنسٹرکشن کروائی جائے، متاثرہ دکاندار وں کو کاروبار کرنے کی جگہ فوری مہیا، نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔