• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف فٹسال ، پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ برابر

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور نیپال کے درمیان ساف فٹسال چیمپئن شپ کا میچ برابر رہا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان چار میچوں میں ایک شکست، ایک ڈرا اور دو کامیابیوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹیم اپنا پانچواں میچ بنگلہ دیش سے جمعرات کو کھیلے گی۔ بینکاک میں منگل کو پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے والا میچ چار چار گول سے برابر رہا۔
اسپورٹس سے مزید