لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارت نے بنگلہ دیش میں اپنے سفارتی مشن کو نان فیملی ڈپلومیٹک پوسٹنگ کا درجہ دے کر ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں تعینات بھارتی سفارت کاروں اور اہلکاروں کے بیوی بچوں کو فوری طور پر بھارت واپس بلا لیا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات اور سیاسی عدم استحکام کے باعث کیا گیا ہے۔ بھارت کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش میں فروری 2026 میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔