کراچی(ٹی وی رپورٹ ) ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ کا کہنا ہے کہ جہاں ہماری افواج بارڈر پر لڑ رہی ہیں وہیں پولیس ملک کے اندر فرنٹ لائن فورس ہے جو دہشتگردی سمیت باقی خطرات سے مقابلہ کررہی ہے جن میں ہائبرڈ خطرات بھی شامل ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں اور اس سلسلے میں فیلڈ مارشل کا خاص طور پر پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنا پاکستان کی پولیس کو اعتماد فراہم کرے گا ۔وہ جیو نیوز سے گفتگو کررہے تھے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے دورے پر انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس دہشتگردی کے خلاف ملکر لڑرہے ہیں جبکہ سیلاب ،زلزلے اور دیگر قدرتی آفات میں بھی دونوں فورسز ملکر کام کرتے ہیں۔ پولیس کے اندر سیاسی مداخلت کو ختم کرکے اگر اس ادارے کو غیر سیاسی بنادیا جائے تو وہ بھی فوج کی طرح مضبوط ہوکر کام کرسکتی ہے اور اچھے انداز میں پرفارم کرسکتی ہے ۔اس وقت دہشتگردی کے ساتھ ساتھ منظم جرائم کا بھی مقابلہ کرنا ہے اور اس سلسلے میں سیاسی لیڈر شپ کو چاہئے کہ وہ پولیس کو سپورٹ کریں اور اجازت دیں کہ وہ بغیر کسی لگی لپٹی کے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔