کراچی (نیوز ڈیسک) صدر جیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن وپاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ساؤتھ پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متاثرہ لوگوں اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔خرم شاہ جیلانی نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی بروقت رسائی نہ ہونا اور تاخیر سے موقع پر پہنچنا آگ کے پھیلنے کی بنیادی وجہ بنا ، جو کہ انتظامیہ کی لاپرواہی اور نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔سندھ حکومت ہنگامی حالات سے نمٹنے میں ہمیشہ کی طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی اور متعلقہ حکام کا بروقت جائے حادثہ پر نہ پہنچنا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کا تفصیلی جائزہ لے، غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے اور مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔