کراچی ( اسٹاف رپورٹر )صدر گل پلازہ تنویر پاستا کا کہنا ہے کہ کبھی کسی کے آگے ہاتھ پھیلایا ہے اور نہ پھیلائیں گے۔ سندھ حکومت نے وعدہ پورا کردیا ہے، لسٹیں تیار کی جارہی ہیں۔وفاق سے بھی ہم اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا دکاندار بھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گا۔کسی فیملی کو مطمئن نہیں کر سکتے، جس کا پیارا چلا گیا وہ واپس نہیں آسکتا لیکن مالی معاونت کرسکتے ہیں۔پیسے کسی بہن بیٹی کے کام آجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھیک نہیں مانگیں گے اپنا حق عزت سے لیں گے ۔ بہت جلد پلازہ دوبار کھڑا کرینگے۔