• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاپنگ سینٹر کی چھت پر موجود گاڑیوں، موٹرسائیکلز کو اتارلیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گل پلازہ میں کولنگ کے دوران گزشتہ شب عمارت کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر فائٹرز نے فوری قابو کرلیاجبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ دو کرینوںکی شاپنگ سینٹرکی چھت پر موجود گاڑیوں‘موٹرسائیکلزاورایک رکشے کو نیچے اتار لیا گیا۔ فائر آفیسر ظفر خان کے مطابق اتاری جانے والی گاڑیوں میں 16گاڑیاں، 3سوزوکی، ایک رکشہ اور 30کے قریب موٹر سائیکلیں شامل ہیں جنہیں مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے‘ڈرلنگ اور ملبہ اٹھانے کے بعد ریسکیو 1122کی اہلکاروں نے عمارت کے بیشتر مقامات تک رسائی حاصل کرلی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آکسیجن سلنڈراور ماسک کا استعمال کرکے گل پلازہ کے اندر سرچ اینڈریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے‘ہیلپ لائن پر مزید دو افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کرلئے گئے ہیں جس کے بعد افسوسناک حادثے کے دوران لاپتہ افراد کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کے مطابق چند نام دو بار بھی درج کرلئے گئے ہیں جس کے لئے فہرست کو دوبارہ چیک کیا جارہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید