• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کاسانحہ کراچی کی شفاف انکوائری کا مطالبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی نے سانحہ گل پلازہ کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کردیا ۔سینئرنائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں کا کہنا ہے کہ گل پلازہ سے تاحال دھواں اٹھ رہا ہے‘ گزشتہ روز بھی اس معاملے پر پریس کانفرنس کی‘انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کی آبادی کے لحاظ سے فائر ٹینڈرز کافی کم ہیں‘یہ پوائنٹ اسکورنگ کا موقع نہیں ہے‘ ہمارا حکومت سے شفاف انکوائری کا مطالبہ ہے۔فیڈریشن ہاؤس یقین دلاتا ہے کہ گل پلازہ کے متاثرہ ملازمین کو روزگار مہیا کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید