• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ایک برس کی تاخیر کے بعد نئی گریڈنگ پالیسی نافذ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں ایک برس کی تاخیر کے بعد نئی گریڈنگ پالیسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق اسی سال 2026کے سالانہ امتحانات سے ہوگا۔ یہ نیا گریڈنگ سسٹم نویں اور گیارہویں جماعت کیلئے امتحانی نتائج 2026 سے نافذ ہوگا جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت پر یہ 2027 سے قابل عمل ہوگا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے متعلقہ وزیر کی منظوری اور آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ) کی سفارش سے جاری کردیا ہے۔ پنجاب میں اس پر گزشتہ برس سے عمل ہورہا تھا اس لحاظ سے سندھ پنجاب سے ایک برس پیچھے رہ گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے تحت اب پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 کردیے گئے ہیں اور 40 سے کم مارکس لینے والے امیدوار un graded کہلائے گا جبکہ کیمبرج بورڈ کی طرز پر ہر پرچے کا نتائج علیحدہ گریڈ کی بنیاد پر جاری ہونگے۔ تاہم فی الوقت جی پی اے (گریڈ پوائنٹ ایوریج) کو فی الحال روکا گیا ہے جو مستقبل میں لاگو ہوگا۔نئی گریڈنگ پالیسی سے "جی پی اے اور سی جی پی اے" کو نکال دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید