کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی، تھیلیسمیا سے متعلق قانون پر موثر نفاذ کے حوالہ سے قرار داد متفقہ طورپر منظور،جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کی سانحہ گل پلازہ کے متعلق تحریک التوا بحث کے لئے منظور نہ ہوسکی،سندھ اسمبلی میں پرائیوٹ ممبرڈے کے موقع ارکان کی جانب سے پیش کردہ مختلف قراردوں پر غور ہوا، پیپلز پارٹی کے آصف موسیٰ گیلانی نے شرجیل میمن کے اعتراض پر اپنی قرارداد واپس لے لی ،جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے سانحہ گل پلازہ کے متعلق تحریک التوا پیش کی جو بحث کے لئے منظور نہ ہوسکی۔ ایم کیو ایم کے رکن نجم مرزا کی ایک قرارداد جوسندھ میں تھیلیسیمیاکے مرض پر قابو پانے کے لئے سندھ پریونشن ایڈ کنٹرول تھیلسیمیا ایکٹ 2013 کی شقوں کے موثر طریقے سے نفاذ سے متعلق تھی ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ۔جماعت اسلامی کے محمد فاروق نے اپنی ایک غیر سرکاری قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کا منصوبہ نمائش سے لیکر ماڈل ٹاؤں قبرستان تک ختم ہورہا ہے۔ اس کو بڑھا کر نیشنل ہائی وے تک لے جایا جائے۔ سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ میرا بس چلے تو میں ڈیڑھ سو کلو میٹر بڑھا دوں مگر اس کی منظوری ایکنک سے ہوتی ہیں۔