اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)پنجاب میں ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری ،پی ایس او ٹو چیف منسٹر پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجاز ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا۔ حکومتِ پنجاب کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلیٰ انتظامی افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے تحت سید موسیٰ رضا (پی اے ایس/بی ایس-19)، ڈپٹی کمشنر لاہور کو فوری طور پر ان کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کے اہل ہو سکیں، اسی نوٹیفکیشن کے تحت کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجاز (پی اے ایس/بی ایس-19)، پرسنل اسٹاف آفیسر برائے وزیرِاعلیٰ پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجاز (پی اے ایس/بی ایس-19)، پرسنکو فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے سیکشن 9 پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کے تحت ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے، جو سید موسیٰ رضا کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔