• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسٹ میں سول سروسز اکیڈمی کے 53ویں مشترکہ تربیتی پروگرام کا آغاز

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے جناح اسکول آف پبلک پالیسی اینڈ لیڈرشپ کے زیراہتمام اقبال ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سینٹر نے سول سروسز اکیڈمی کے 53ویں مشترکہ تربیتی پروگرام کے 136 زیر تربیت افسران کے لیے دو روزہ ایگزیکٹو پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، "اکیسویں صدی میں ڈیجیٹل دور کے لیے قیادت کی تیاری" کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات اور ریکٹر نسٹ ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید