• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینٹ کی سینیٹر سرمد علی کو میڈیا انوویشن اور پبلک لیڈرشپ کے شعبے میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے اجراء پر مبارکباد

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے گرین وچ یونیورسٹی کی جانب سے میڈیا انوویشن اور پبلک لیڈرشپ کے شعبے میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے اجراء پر نامور میڈیا رہنما اور سینیٹر سرمد علی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے میڈیا منظرنامے میں سینیٹر سرمد علی کی غیر معمولی خدمات اور ابلاغِ عامہ کے شعبے میں ان کی مؤثر قیادت کا واضح اعتراف ہے،جنگ گروپ اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی قیادت میں سینیٹر سرمد علی کا کردار ملکی میڈیا کے فروغ، استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی میں نہایت اہم رہا ۔
اسلام آباد سے مزید