کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاک قطر جنرل تکافل کے آئی پی او کی بک بلڈنگ کا آغاز 21جنوری سے ہوگیا ہے جو 22جنوری تک جارے رہے گی۔آئی پی او کے ذریعے30ملین شیئرزمیں سے22.5ملین شیئرز(75فیصد) ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو آفر کیے جائیں گے جبکہ بقیہ 7.5ملین (25فیصد) شیئرز عام سرمایہ کاروں کو جاری کیے جائیں گے۔ جنرل پبلک سبسکرپشن کا انعقاد 28اور 29جنوری کو ہوگا۔