• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی، پاکستان اڑان بھرنے والا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم محمدشہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اورفلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ شہباز شریف نے برآمدات پر مبنی ترقی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان زراعت، صنعت ،کانکنی، اے آئی اور آئی ٹی کے شعبوں میں تیزی سے اڑان بھرنے والا ہے، حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے،سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے‘ملک کی خدمت کے لیے پرعزم رہے تو بہت جلد اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے‘ملکی نظام میں بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی گئی ہیں، ریونیو اکٹھا کرنے کے نظام کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے ، مہنگائی کی شرح 30 سے کم ہو کر 5.5 فیصد جبکہ پالیسی ریٹ 22.5 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد ہو گیا ہے‘جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس وصولی کی شرح 10.5 فیصد ہو گئی ہے،چین کے ساتھ ہمارے مضبوط معاشی روابط ہیں،اب ہم نے امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہیں،کانکنی اور معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے امریکی اور چینی کمپنیوں سے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں‘پی آئی اے کی شفاف نجکاری کے بعد دیگراداروں کی نجکاری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید