• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے پلازے میں آگ، لواحقین کی امیدیں اور صدمے کی داستان

کراچی (اے ایف پی)کراچی کے پلازے میں آگ ، لواحقین کی امیدیں اور صدمے کی داستان، پیاروں کے لاپتہ ہونے پر شدید اذیت ،بعض خاندان چاہتے ہیں باقیات دکھائی نہ جائیں تاکہ صدمہ کم رہے۔ کچھ اہل خانہ نے کہا کہ کم از کم ایک آخری الوداع دینا چاہتے ہیں، لواحقین نے ریسکیو آپریشن کی سست رفتاری پربھی تنقید کی۔کراچی کے گل پلازا میں لگی شدید آگ کے بعد ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، لیکن متاثرہ خاندانوں کے لیے یہ لمحے صدمے اور امید کے امتزاج سے بھرے ہیں۔ محمد سلیم نے کہا کہ اگر ان کے تین عزیز مل جائیں تو وہ باقیات گھر نہیں لے جائیں گے کیونکہ خاندان والے یقین رکھتے ہیں کہ وہ ابھی زندہ ہیں اور انہیں دیکھ کر صدمہ برداشت نہیں کر پائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید