کراچی (اسٹاف رپورٹر)گل پلازہ سانحہ کی تحقیقات ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تمام متعلقہ ریکارڈ کمشنر کراچی کے سامنے جمع کرا دیا ہے۔سات فائلوں میں زیر التواء عدالت کیسز، خلاف ضابطہ تعمیرات، ریوائز پرپوزڈ بلڈنگ پلان اور ریگولرائزیشن پلان شامل ہیں یہ دستاویزات پلاٹ نمبر 32، پریڈی کوارٹرز، ضلع ساؤتھ میں ایڈیشنل کمشنر کے دفتر میں جمع کرائی گئی ہیں۔ ایس بی سی اے حکام کے مطابق سانحہ کی تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے تمام متعلقہ ریکارڈ جمع کرا دیا ہے۔