اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر و تبادلے،پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گریڈ 22 کی افسر سعدیہ ثروت جاوید وزیراعظم معائنہ کمیشن ممبر تعینات ۔ وہ اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ22 کے افسر اورچیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج تفویض ، جو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک برقرار رہے گا۔