• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف حکومت پشاور کے سرکاری ہسپتالوں کو بہتر بنانے میں ناکام

پشاور (ارشد عزیز ملک )تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں12سال سے زائد عرصہ اقتدار میں رہنے کے باوجود سرکاری ہسپتالوں کا نظام بہتر بنانے میں ناکام رہی ہے۔ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے دعوؤں کے برعکس زمینی حقائق مسلسل مریضوں کی مشکلات کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ موجودہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو اپنی صرف تین ماہ کی وزارت اعلیٰ کے دوران مریضوں کی شکایات پر پشاور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے متعدد اچانک دورے کرنا پڑے جو نظام صحت کی خراب حالت کا واضح ثبوت ہیں ،وزیر صحت خلیق الرحمن نے بتایا کہ حکومت کو اس بات کا احساس ہے کہ آبادی کے تناسب سے ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھانا ناگزیر ہے،پرویز خٹک کے دور میں تحریک انصاف نے صوبے میں ایم ٹی آئیایکٹ 2015 نافذ کیا اورصحت کا شعبہ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کے حوالے کردیا گیا تھا امریلہ میں مقیم ڈاکٹر نوشیروان برکی ایم ٹی آئی پالیسی بورڈ اور ایل آر ایچ بورڈ کے چیرمین ہیں اور صحت کے شعبے میں ایک طاقت ور شخصیت ہیں ضلع پشاور کی آبادی 60 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ قریبی اضلاع سے ہزاروں افراد کا انحصار بھی صوبائی دارالحکومت پر ہے۔
اہم خبریں سے مزید