لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے ملاقات ہوئی۔وفد میں صاحبزادہ عبدالرقیب اعوان، ڈاکٹر رضوان میر، تاج محمود چشتی، چوہدری عبدالرحمن اور ڈاکٹر محمد احمد موجودتھے۔ ملاقات میں صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری، عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور فلاحی اداروں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب نئے ہسپتالوں کا جال بچھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام، سپیشل انشی ایٹو فار کینسر پیشنٹس، سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ پروگرام، سپیشل انشی ایٹو فار ڈائیلسز پروگرام و دیگر کئی پروگرامز کا اجراء کیا جا چکا ہے۔