لاہور (کر ائم رپو رٹر )پنجاب کے 30ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کو سیف سٹی کے سسٹم سے منسلک کردیا گیا۔ سکول کالجز ، یونیورسٹی کے نمائندگان دن میں تین بار سیفٹی ایپ پر سکیورٹی سٹیٹس اپڈیٹ کریں گے۔پنجاب کے سرکاری وغیرسرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ایک کلک پر چیک ہوگی۔ ورچوئل سینٹر فار ایجوکیشنل سکیورٹی کو آپریشنل کر دیا گیا۔ منصوبے کے تحت 30ہزار تعلیمی ادارے ایک لاکھ 30ہزار اساتذہ و سکیورٹی اسٹاف کی رجسٹریشن ہوگئی۔ تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے پبلک سیفٹی ایپ انسٹال کرنا لازم ہوگا۔حکام کے مطابق خطرے یا ایمرجنسی کی صورت میں الرٹ جاری ہو جائے گا۔