اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کو ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی‘وزیراعظم اور فیلڈ مارشل فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے‘ اس موقع پروزیراعظم اور فیلڈ مارشل نےمتعدد عالمی رہنماؤں سے خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقاتیں کیں‘اسٹیج پر ٹرمپ کی شہبازشریف سے گرمجوشی ‘تقریب کے دوران شہباز شریف اور امریکی صدر کے درمیان خوشگوارجملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں رہنما کچھ دیر تک محو گفتگو رہےامریکی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب تعریفی اشارہ کیا جو پاکستان کی قیادت، اداروں اور عالمی وقار کے اعتراف کی غمازی کرتا ہے۔