• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ایران سے گیس لائن کے لیے 10 سالہ توسیع کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفی) پاکستان کا ایران سے آئی پی گیس لائن کے لیے 10 سالہ توسیع کا مطالبہ، اسلام آباد 18 ارب کے ممکنہ جرمانے سے بچنے کے لیے سفارتی اور قانونی راستے اپنانے پر غور کر رہا ہے، امریکی پابندیاں منصوبے میں رکاوٹ، ایران کے متعدد بار قانونی نوٹس، ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔ اسلام آباد عالمی ثالثی عدالت میں 18 ارب ڈالر کے ممکنہ جرمانے کے خطرے کے پیش نظر تہران سے ایران پاکستان (IP) گیس پائپ لائن کے لیے 2035 تک 10 سالہ توسیع کی درخواست کر رہا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے منصوبے کی تکمیل ممکن نہیں تھی، جبکہ ایران نے اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق، ترکی اور بھارت کو امریکی چھوٹ دی گئی ہے اور وہ ایرانی گیس درآمد کر رہے ہیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان یہ مقدمہ پیرس میں قائم فرانسیسی قانون کے تحت ثالثی عدالت میں زیر سماعت ہے، جہاں ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی جانب کی پائپ لائن نہ بنانے کی وجہ سے متعدد مقررہ تاریخوں کی خلاف ورزی کی اور 18 ارب ڈالر کے جرمانے کا مطالبہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید