• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پلازہ آگ، شہر میں حفاظتی ناکامیوں کا خوفناک مظاہرہ

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی پلازہ آگ، شہر میں حفاظتی ناکامیوں کا خوفناک مظاہرہ، 70 فیصد عمارتوں میں مناسب فائر سیفٹی نظام نہیں، صرف35فائر اسٹیشنز، 57فائر ٹرک ، گل پلازہ نسبتاً بہتر ڈیزائن شدہ، پھر بھی اتنی ہلاکتیں ، دیگر کیلئے سنگین خطرے کی نشاندہی ، ماہرین کا کہنا ہے کہ سانحے کو مستقبل کیلئے سبق بنانا اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات نافذ کرنا ضروری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے تاریخی علاقے صدر میں واقع تین منزلہ تجارتی مرکز میں لگی آگ میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہوگئے ، جن میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے اور درجنوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ یہ شہر کی ایک دہائی کی سب سے بڑی آگ ہے۔ عمارت میں 1,200 سے زائد دکانیں تھیں، جن میں جواہرات، فرنیچر، قالین، بیگز اور دیگر اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔ شادیوں کے سیزن میں بھیڑ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید