• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا اجلاس، سانحہ گل پلازہ کراچی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی، اصلاحات کیلئے قرارداد منظور

اسلام آباد( رانا غلام قادر )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کراچی کے گل پلازہ شاپنگ مال میں لگنے والی تباہ کن آگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کے اظہار، متاثرین سے یکجہتی، اور فوری و جامع اصلاحات کے مطالبے پرمبنی قراردادکی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق نے کی۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںیہ قرار داد ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے پیش کی جسکی ایوان نے اتقاق رائے سے منظوری دی۔ قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کراچی کے گل پلازہ شاپنگ مال میں لگنے والی تباہ کن آگ پر اپنے گہرے دکھ اور شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

اہم خبریں سے مزید