• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان غیر متوقع برف باری، مری میں 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد،مظفرآباد، چترال( نمائندگان جنگ، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر کے بالائی علاقوں، قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں شدید برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،مری اور آزاد کشمیر میں برفباری کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،مری میں دو فٹ تک برفباری ہوئی ، مری میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ،چترال میں تودہ گرنے سے 9ہلاک، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 12،کراچی میں 7.4ریکارڈ کیا گیا راولاکوٹ شہر میں بھی دوفٹ زائد سے برفباری ہوئی،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں خاران، نوشکی ، ٹانک اور کرم کے علاقوں جنڈولہ اور صدہ میں غیر متوقع برفباری ہوئی ، این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 12 تک گر گیا،کوئٹہ میں1.5اور قلات میں 1.6انچ برفباری ہوئی، چترال میں برفانی تودہ گھر پر گرنے سے 9افراد جاں بحق ہوگئے، قلعہ عبداللہ میں گاڑیاں پھسلنے اور ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، گلگت کے کئی علاقوں میں بھی برفباری ، استور میں تین فٹ تک برفباری سے زمینی رابطے منقطع ہوگئے،  آزاد کشمیر کے سات اضلاع میں موسم سرما کی دوسری برف باری سےسفید چادر اوڑھ لی مظفر آباد میں دس سال بعد برف باری سے شہریوں نے خوب انجوائے کیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں اب تک سب سے زیادہ برفباری مالم جبہ میں38 انچ ہوئی۔ وادی کالام میں 30انچ، چترال میں 16 انچ اور پاڑا چنار میں15انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید