• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ بورڈ، شمولیت کابینہ کی منظوری سے، اس امید سے شامل ہوئے کہ غزہ میں امن قائم ہوگا، وزیراعظم

لندن(مرتضیٰ علی شاہ ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیار کی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا، وفاقی کابینہ نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا اختیار دیا تھا، امید ہے فلسطینیوں کو عزت اور وقار کیساتھ انکے حقوق ملیں گے اورغزہ کی تعمیر نو ہوگی، ڈیووس کا دورہ بہت اچھا رہا، ٹرمپ نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، جنگ رکوانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا، جنگ رکنے پر جنوبی ایشیا کے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچ گئیں، آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات مثبت رہی، پاکستان خطے میں امن کیلئے پرعزم ہے ،یقین ہے مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ان کی مصروفیات بہت اچھی اور سودمند رہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ڈیووس میں ہونے والی بات چیت میں حصہ لیا، جنہوں نے انہیں ایک ایسی ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے ’’امن کا بورڈ‘‘ قرار دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید