واشنگٹن ( اے ایف پی) امریکی نئی فوجی حکمت عملی، اندرونی سیکورٹی اور چین کا مقابلہ ترجیح، اتحادیوں کی مدد محدود، چین اور روس کے حوالے سے لہجہ نسبتاً نرم ، بیجنگ کیساتھ باعزت تعلقات پر زور، تائیوان کا ذکر نہیں کیا۔ غیر قانونی آمد، منشیات اسمگلنگ اور سرحدی خطرات سے نمٹنا پینٹاگون کی ترجیح ہوگا۔ امریکی پینٹاگون کی 2026 نیشنل ڈیفنس اسٹریٹیجی کے مطابق امریکہ اپنی اندرونی سلامتی کے تحفظ اور چین کو باز رکھنے کو اولین ترجیح دے گا۔