• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاتل حسینہ واجد کو دہلی میں نفرت انگیز تقریر کی اجازت دینا، عوام اور حکومت کی توہین، بنگلہ دیش

ڈھاکہ(اے ایف پی )بنگلہ دیش نے مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکو نئی دہلی میں عوامی خطاب کی اجازت دینے پر انڈیاکوکڑی تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہاہے کہ بھارتی دارالحکومت میں اس تقریب کے انعقاد کی اجازت دینا اور اجتماعی قتل کی مرتکب شیخ حسینہ کو کھلم کھلا نفرت انگیز تقریر کرنے کی اجازت دینا بنگلہ دیش کے عوام اور حکومت کی واضح توہین ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اتوار کو جاری بیان میں کہاکہ حکومت اور بنگلہ دیش کے عوام حیران اورشدید صدمے میں ہیں‘شیخ حسینہ واجد کو تقریر کی اجازت دینا ایک "خطرناک مثال" ہے جو دوطرفہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ نیوز ایجنسیوں کے مطابق بنگلا دیشی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ شیخ حسینہ نے بھارتی سرزمین سے دیئے گئے اپنے خطاب میں تشدد کو ہوا دینے اور موجودہ عبوری حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔ شیخ حسینہ نے بھارت کی جانب سے فراہم کردہ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی جماعت عوامی لیگ کے حامیوں کو ملک کے آئندہ عام انتخابات سبوتاژ کرنے کے لیے دہشتگردی کی کارروائیوں پر اکسانے کی کوشش کی۔

اہم خبریں سے مزید