• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ، لاچی کے فلائنگ کوچ اور موٹرکار کے درمیان تصادم، 6 افراد زخمی

پشاور (اے پی پی)کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے بائی پاس روڈ پر فلائنگ کوچ اور موٹرکار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں6افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو1122کوہاٹ جواد آفریدی کے مطابق حادثے کے دوران دو افراد فلائنگ کوچ میں پھنس گئے تھے۔ ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیموں نے بروقت رسپانس کیا۔ ڈیزاسٹر ٹیم نے فلائنگ کوچ میں پھنسے افراد کو باحفاظت نکال لیا جبکہ میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو اتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال لاچی منتقل کر دیا جہاں سے 4افراد کو مزید طبی علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کر دیا گیا۔ فلائنگ کوچ پشاور سے لکی مروت کی طرف جارہی تھی۔ زخمی ہونے والوں میں عرفان سکنہ لکی مروت، یوسف سکنہ لکی مروت، صدیق اللہ سکنہ پشاور، انیس الرحمن سکنہ لکی مروت، عزیز الرحمان سکنہ لکی مروت اور محمد صفیان سکنہ لکی مروت شامل ہیں۔
پشاور سے مزید